’’اڑتا پنجاب‘‘میں میرا کردار ایک بڑا چیلنج تھا:عالیہ بھٹ

ممبئی۔ 29 جون (یو این این)بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘میں ان کا کردارکیریئر کا سب سے زیادہ چیلنجنگ کردارتھا۔ ذرائع ابلاغ ک مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘میں خود کوکوئی کریڈٹ نہیں دینا چاہتیں،یہ کردار جس طرح سے لکھا گیا تھا وہ بے حد مضبوط تھا،یہ مکمل طور پر ٹیم ورک ہے۔’’ اڑتا پنجا ب‘‘ میں ان کے کردار کامقابلہ فلم’’ ہائی وے‘‘ میں ان کے کردار سے کرنے بارے میں عالیہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ دونوں ہی فلمیں ایک دوسرے سے کافی الگ ہیں تاہم زیادہ مشکل مجھے اڑتا پنجاب کا کردار اداکر نے کے وقت پیش آئی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کے میرے کریئر میں اڑتا پنجاب میں میرا رول زیادہ چیلنجنگ رہا۔انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہیں کہ انہیں ایسا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔واضح رہے کہ فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘حال ہی میں ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ہے۔