اکھلیش نے دی ریاست کے عوام کو جنم اشٹمی کی مبارکباد

لکھنؤ 25 اگست (ایجنسی): اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاست کے باشندوں کو شری کرشن جنم اشٹمی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ آج یہاں جاری ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شری کرشن کی شخصیت پوری انسانیت کوظلم وزیادتی اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ شری کرشن نے بھگوت گیتا کے توسط سے علم، عمل اور بھکتی یوگ کا جوپیغام دیا اس کی معنویت صدیوں تک برقرار رہے گی۔