ایم اے اے فاطمی نے کی روزنامہ تاثیر کی پذیرائی

Taasir Urdu News | www.taasir.com

Darbhanga-Bihar| 6 Aug 2016 | Online Updated 12:54 PM IST

دربھنگہ، 5 اگست (نمائندہ)۔ سابق مرکزی وزیر ایم اے اے فاطمی سے آج ان کی خواجہ سرائے، لہیریا سرائے، دربھنگہ واقع رہائش گاہ پر مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کولکاتہ ریجن کے ریجنل ڈائرکٹر ڈاکٹر امام اعظم نے ملاقات کی۔ اس دوران جناب اعظم نے جناب فاطمہ کو روزنامہ تاثیر کا شمارہ پیش کیا جسے پڑھ کر جناب فاطمی کافی متاثر ہوئے اور اخبار کی خوب تعریف کی۔ ساتھ ہی ایم اے اے فاطمی نے فون پر روزنامہ تاثیر کے مدیر ڈاکٹر محمد گوہر سے گفتگو کی اور تاثیر کے معیار و پرنٹنگ کوالیٹی کے لئے مبارکباد پیش کی۔ جناب فاطمی نے کہا کہ اس اخبار کا اداریہ، مضامین و خبریں کافی معیاری ہیں ۔ انہوںنے تاثیر کی پرنٹنگ کوالیٹی کی بھی جم کر تعریف کی ۔انہوں نے اخبار کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاﺅں سے نوازا۔