بادل پھٹنے سے 7 لوگوں کی موت ،آخری رسوم میں پہنچے سی ایم راوت

دہرادون 21 اگست (ایجنسی): پوڑی کے پابو بلاک میں بادل پھٹنے سے مارے گئے لوگوں کی آخری رسوم میں سی ایم ہریش راوت شامل ہوئے۔ نیار ندی کے کنارے کوٹیشور گھاٹ میں وزیراعلیٰ راوت نے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ ہریش راوت نے مغموم اہل خاندان کو بھی تسلی دی۔ اس موقع پر سی ایم ہریش راوت نے ضلع مجسٹریٹ چندرشیکھر بھٹ کو ہدایت دی کہ مہلوکین کے اہل خاندان کو معاوضہ کی رقم جلد سے جلد دے دی جائے ۔ سات مہلوکین کے پسماندگان کو کل 28 لاکھ روپئے کے علاوہ ہوم گرانٹ اور مویشیوں کے نقصان کا معاوضہ بھی بلاتاخیر ان کے خاندان والوں کو دینے کی ہدایت دی۔