بچوں کے پکوان

سوجی کا حلوہ
اشیاء: سوجی ایک پاؤ ، چینی آدھا کلو، گھی آدھا کلو، پستہ آدھی چھٹانک ، ناریل آدھ چھٹانک ، بادام کی گری ایک چھٹانک ، چھوہارے چار عدد ، کشمش چائے کا ایک چمچ، زعفران ایک چٹکی ، لونگ ایک عدد، کیوڑا ایک بڑا چمچ۔
ترکیب:آدھ کلو چینی میں ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر پکائیں دودھ کے چھینٹے دیتے رہیں۔ شیرے کو صاف کر لیں۔ شیرہ پک کرتار دینے لگے تو اس میں پسی ہوئی زعفران ملا دیں۔ بادام بھگو رکھیں۔ نرم ہونے پر چھلکا اتار لیں۔ کشمش کو بھی اسی طرح پانی میں بھگو رکھیں کچھ دیر بعد نکال لیں۔ پستہ صاف کر لیں۔ ناریل کو چھیل کر ٹکڑے کر لیں چھوہاروں کو دودھ میں ابال کر رکھ لیں۔ ایک پتیلی میں گھی کو خوب گرم کر یں اور الائچی کے دانے اور لونگ ڈال کر تل لیں اسی میں سوجی ڈال کر بھونیں، سوجی بادامی رنگ ایسی ہو جائے تو شیرہ ملا لیں اور بادام، کشمش ، پستہ ناریل اور کیوڑا ڈال دیں آنچ مدہم ہی رکھیں اور چمچ چلاتے رہیں۔ شیرہ جذب ہو جائے اور حلوا گھی چھوڑ دے تو اتار لیں۔ لگی طشتری میں حلوہ نکال لیں۔ دودھ میں بھگو ئے ہوئے چھوہاروں کی گٹھلیاں الگ کر کے کتریں اوپر چھڑک لیں، پستہ اور بادام بھی ڈال دیں اور چاندی کے ورق بھی لگائیں جی میں آئے تو سرخ گلاب کی پتیاں بھی کناروں پر سجا لیں۔
آئس کریم کیک
اشیاء: چاکلیٹ آئس کریم ایک کوارٹ ، ونیلا آئس کریم ایک کوارٹ ، کوکو پاؤڈر دو ٹیبل سپون، ذرا سا نر اور نج شربت ایک کوارٹ ، پھینٹی ہوئی کریم ایک کپ
ترکیب: رو 8انچ کے راؤنڈ کیک پین ٹھنڈا کرنے کے لئے فریزر میں رکھیں۔ تقریباًدس منٹ نلکے کے ٹھنڈے پانی کا ایک لمبا کنٹینر لیں۔ ایک لمبا لچکدار میٹل گرائنڈ، ایک ڈمپ سپنج یا تین یا چار ڈمپ فولڈ ڈ کا غذی تولئے۔ جیسے ہی آپ کام شروع کر یں۔ وقتاًفوقتاً گفیگر کو پانی میں ڈبکی دے کر سپنج یا کاغذی تولیہ سے پونچھ لیں۔ اس سے گرائنڈ کو آئس کریم نہیں چمٹے گی۔
کیک بنانے کا طریقہ: کفگیر سے ایک چلڈ کیک پین میں چاکلیٹ آئس کریم ایک سی پھیلا دیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھانپ یا لپیٹ کر رکھے دیں۔ فریزر میں ٹکا دیں۔ بقیہ چلڈ کیک پین میں اورنج شربت پھیلا دیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے لپیٹ دیں۔ چاکلیٹ آئس کریم کے ساتھ فریزر میں رکھیں۔ تقریباًایک گھنٹہ فریز کر یں یہاں تک کہ پختہ ہو جائے۔ فریزر میں 10یا 12انچ کی پلیٹ فریزر میں رکھیں کہ ٹھنڈی ہو جائے۔ چمچ کے ساتھ ونیلا آئس کریم ایک بڑے پیالے میں ڈالیں۔ چمچ چلا کر اسے نرم کر یں اور ایک طر ف رکھ دیں تیزی سے کام کرتے ہوئے جمی ہوئی آئس کریم کے کنارے پر جمی فالتوآئس کریم کفیگر سے ہٹا دیں۔ پین کے تلے کو ایک گرم نمدار کپڑے سے پونچھیں تاکہ چمٹی ہوئی آئس کریم ذرا ڈھیلی پڑھ جائے۔ چلڈ پلیٹ میں ڈال دیں پین ہٹا دیں۔ چاکلیٹ کی تہہ کے اوپر انچ نرم کی ہوئی ونیلا آئس کریم کو پھیلائیں۔ بقیہ نرم کی ہوئی ونیلا آئس اورنج کی تہہ پر جما دیں۔ فروسٹ کیے ہوئے کیک فریزر میں رکھ دیں۔ ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ ایک چھوٹے پیالے میں کریم کو پھینٹیں۔ بقیہ نرم کی ہوئی ونیلا آئس اورنج کی تہہ پر جما دیں۔ فروسٹ کیے ہوئے کیک فریزر میں رکھ دیں۔ ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ ایک چھوٹے پیالے میں کریم کو پھینٹیں یہاں تک کہ جھاگ کی طرح ابھر آئے۔ تھوڑی تھوڑی کر کے پسی ہوئی کھانڈ اور کوکو پاؤڈر ڈالیں چمچ سے کریم کے پھینٹے ہوئے آمیزے کو پیسٹری بیگ میں ڈالیں۔ جمائے ہوئے کیک کو سجائیں۔ کم سے کم پندرہ منٹ فریزر میں رکھ دیں۔ پیش کرنے کے لئے پچروں میں کاٹیں اور ہر کٹ کے بعد چاقو کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو لیں۔
ڈبل روٹی کے سلائس
اجزاء: ڈبل روٹی چھ سلائس، گھی 75گرام، چینی 125گرام، روح کیوڑہ چند قطرے
طریقہ: سلائس کے کنارے کاٹ دیں اور ڈبل روٹی کے ان سلائس کو چوکور سائز میں ٹکڑے کاٹیں۔اس کے بعد فرائی پان میں گھی گرم کریں اور سلائس اچھی طرح سے بھون لیں اور باہر نکال لیں۔چینی کا قوام تیار کریں اور اس میں روح کیوڑاملاکر تلے ہوئے سلائس اس میں بھگو دیں۔چند منٹ کے بعد باہر نکال لیں اور پلیٹ ڈال کر بچوں کھلائیں۔
پڈنگ
اشیاء: ڈبل روٹی دو تازہ سلائس، دودھ آدھا کلو، مکھن 50گرام، انڈے چار عدد، چینی 125 گرام
ترکیب: انڈوں کو توڑ کر زردی اور سفیدی الگ الگ کر لیں۔ ایک برتن میں انڈوں کی زردی ، دودھ، مکھن، چینی اور سلائس ڈال کر چمچ کی مدد سے خوب اچھی طرح مکس کر یں۔ اس کو اوون میں پکنے کے لئے رکھ دیں۔ دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں پھر نکال لیں۔ اس کے اوپر انڈوں کی پھینٹی ہوئی سفیدی ڈال دیں اور دوبارہ اوون میں رکھ دیں۔ پانچ سے دس منٹ تک پکانے کے بعد ٹھنڈا کر یں اور نوش فرمائیں۔