تشدد کے بعدممتانے ایس ایس کے ایم اسپتا ل کا دورہ کیا

کولکا تہ، 30؍اگست(آئی این ایس انڈیا )کولکا تہ میں واقع ایس ایس کے ا یم اسپتا ل کے جونیئر ڈاکٹروں اور ایک میت کے اہل خانہ کے درمیان ہوئی جھڑپ کے پیش نظر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مذکورہ سرکاری اسپتا ل کا دورہ کیا اور حکام کو کسی مریض کے رشتہ داروں سے بات چیت کے دوران زیادہ احتیاط برتنے کی ہدایت دی۔وزارت صحت کا بھی چارج سنبھال رہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مریضوں کی موت کے بعد پیدا ہوئے حالات سے نمٹنے میں حکام کو احتیاط سے کام لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ مریضوں کے رشتہ داروں کے ساتھ احتیاط برتنی چاہیے اور ان کے ساتھ بات کرنے کے دوران ڈاکٹروں کو زیادہ تحمل برتنا چاہیے ۔قابل غورہے کہ گزشتہ رات ایک مریض کی موت کے بعد جونیئر ڈاکٹروں اور مریض کے رشتہ داروں کے درمیان ہوئی جدوجہد کے بعد اسپتا ل کے اچانک