ثانیہ نے ھنگس سے چھینا خطاب اور درجہ بندی

سنسناٹی، 22 اگست (یو این آئی) راہیں الگ ہونے کے بعد ایک دوسرے کے سامنے نئی جوڑي داروں کے ساتھ کھڑي ثانیہ مرزا نے باربورا سٹراکووا کے ساتھ مل کر سابق ساتھی مارٹینا ھنگس اور کوکو ویڈیویگے کی جوڑی کو شکست دے کر سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خاتون ڈبلز خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔وہیں اس جیت کے بعد وہ عالمی رینکنگ میں اکیلی نمبر ایک کھلاڑی بن گئی ہیں۔ثانیہ اور ھنگس کا الگ ہونے کے بعد یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے جب دونوں نئی جوڑیدارو ں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن سے پہلے اہم مانے جانے والے سنسناٹی اوپن ٹورنامنٹ کے خواتین ڈبلز فائنل میں ثانیہ اور چیک جمہوریہ کے باربورا نے سوئٹزرلینڈ کی ھنگس اور امریکہ کی کوکو کی جوڑی کو مسلسل سیٹوں میں 7۔5 ،6۔4 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔الگ ہونے سے پہلے ایک ساتھ تین گرینڈ سلیم سمیت 14 ٹائٹل جیت چکیں ثانیہ،ھنگس نے اس سال صرف ایک ہی خطاب جیتا تھا اور ریو اولمپکس کے دوران دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔سنسناٹی میں بہترین ریکارڈ اپنے نام رکھنے والی ہندوستانی کھلاڑی اس سے پہلے بیتھانی ماٹیک سینڈس کے ساتھ 2007 میں بھی یہاں خطاب جیت چکی ہیں۔ثانیہ کی یہ سنسناٹی میں 18 ویں ڈبلز جیت ہے جو کسی ہندستانی کھلاڑی کی یہاں بہترین کارکردگی بھی ہے ۔اس کے علاوہ وہ ساتویں کھلاڑی ہیں جو کئی بار ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچی ہیں۔دلچسپ فائنل مقابلے میں بڑی تعداد میں ہندستانی شائقین کے ساتھ ثانیہ کے والد امام مرزا بھی موجود رہے جنہوں نے ٹینس اسٹار کا حوصلہ بڑھایا۔