جوکووچ ڈبلز میں بھی باہر،سرینا، نشیکوری تیسرے راؤنڈ میں

ریو ڈی جینرو، 09 اگست (یو این آئی) عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ ریو اولمپکس کے ٹینس سنگلز مقابلوں سے باہر ہونے کے بعد اب ٖبلز مقابلوں سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔جبکہ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی امریکہ کی سرینا ولیمز نے ڈبلز میں ملی شکست کے بعد سنبھلتے ہوئے ریو اولمپکس میں خواتین سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں وہیں مردوں میں چوتھی سیڈ جاپان کے کائی نشیکوری نے بھی فتح کے ساتھ تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔بڑی بہن وینس کے ساتھ اولمپکس میں چوتھے طلائی کیلئے اتری سرینا کو خواتین ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھانی پڑی تھی لیکن انہوں نے خواتین کے سنگلز میں اپنی مہم کو بڑھاتے ہوئے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں فرانس کی الاج کورنیٹ کو مسلسل سیٹوں میں 7۔6، 6۔2 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔فرانسیسی اوپن چمپئن ہسپانوی کھلاڑی گربان مگروجا نے کمال کا کھیل دکھاتے ہوئے جاپان کی ناو ھبنو کو یک طرفہ انداز میں 6۔1 ،6۔1 سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی۔اس سے پہلے چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویتووا نے سابق نمبر ایک کھلاڑی کیرولین ووزنیاکي کو دوسرے راؤنڈ میں ہی باہر کا راستہ دکھا دیا۔کویتووا نے ڈنمارک کی کھلاڑی کو 6۔2، 6۔4 سے شکست دی۔دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی جرمنی کے انجلک کربر کو بھی کینیڈا کی یوزني بکارڈ کے خلاف کافی پسینہ بہانا پڑا لیکن انہوں نے بالآخر 6۔4، 6۔2 سے جیت اپنے نام کر لی۔ٹورنامنٹ میں ساتویں سیڈ امریکہ کی میڈیسن نے فرانس کی کرسٹینا ملادینووچ کو سخت جدوجہد کے بعد 7۔5 ،6۔7 ،7۔6 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کی۔مرد سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں چوتھی سیڈ اور ایشیا کے نمبر ایک کھلاڑی جاپان کے کائی نشیکوری نے بھی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے جان ملمن کو 7۔6 ،6۔4 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔لیکن ایک اور الٹ پھیر میں غیر سیڈ لگزمبرگ کے جائلز میولر نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو اور ٹورنامنٹ کے پانچویں سیڈ کھلاڑی کو مسلسل سیٹوں میں 6۔4 ،6۔3 سے شکست دے کر باہر کر دیا۔چھٹی سیڈ گئل مونفلس نے میزبان برازیل کے روجیریو ڈٹرا سلوا کو 6۔2 ،6۔4 سے ، نویں سیڈ کروشیا کے مارن سلچ نے مولڈووا کے راڈو البوٹ کو 6۔3 ،6۔4 سے شکست دی۔ ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو نے پرتگال کے جوو سوسا کو 6۔3 ،1۔6 ،6۔3 سے شکست دی۔