جھارکھنڈ کی بیٹیوں کو بیچولیوں کے استحصال سے بچائیں:رگھوور

رانچی 30 اگست (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے ریاست کے سبھی ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلعوں میں ایک مہینے کے اندر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر اسکول میں مامور اساتذہ آدھار کارڈ میں لگے اپنا فوٹو اسکول میں ضرور ٹانگیں۔ تاکہ اسکول میں پڑھ رہے بچے اور بچیوں کے گارجین بھی جان سکیں کہ ان کے اسکول میں کون کون سے اساتذہ پڑھانے آتے ہیں۔ کیونکہ ریاستی حکومت کو ایسی اطلاع ملی ہے کہ کچھ اسکولوں میں کرائے کے اساتذہ کو اسکولوں میں مقرر اساتذہ نے اپنی جگہ پر رکھ دیا ہے اور اس کے بدلے میں وہ کرائے کے اساتذہ کو پانچ چھ ہزار روپئے دے دیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اسکولوں میں پڑھائی ٹھپ ہورہی ہے۔ جو اساتذہ آدھار سے جڑا اپنا فوٹو اسکولوں