دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملک کیخلاف کارروائی ہو:راج ناتھ

نئی دہلی 4 اگست(ایجنسی) سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ لنچ لئے بغیر نئی دہلی لوٹ آئے ہیں۔دہلی پہنچنے کے بعد پاکستان پرنشانہ لگاتے ہوئے راج ناتھ نے کہاکہ سارک میں ہندوستانی موقف کو زوردارطریقے سے اٹھایاگیا۔ راج ناتھ نے کہاکہ وہ اس بارے میں پارلیمنٹ میں بیان دیں گے ۔وزیر داخلہ نے پاکستان سے لوٹنے کے بعد وزیر اعظم نریندرمو دی سے ملاقات کی اور انہیں ساری باتیں بتا ئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیان کو پاکستانی میڈیا کی طرف سے بلیک آؤٹ کر نے کی خبر بالکل غلط تھی ۔سارک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کوکھری کھری سنائی ۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی ہو نی چاہئے بلکہ ان ادارو ں اور ملکو ں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہئے جو دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگری اچھی یابری نہیں ہوتی ہے وہ صرف دہشگردی ہوتی ہے ۔پاکستان کو باقی صفحہ 7 پر۔۔۔۔