روز نامہ ’’تاثیر‘‘ کا مستقبل تابناک: دربھنگہ کے دانشوروں کے تاثرات

دربھنگہ،6اگست(نمائندہ)۔’’روز نامہ تاثیر‘‘ کی مقبولیت میں روزبروز تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے۔ریاست کے دیگرتمام اضلاع کی طرح دربھنگہ میں بھی اس کے قارئین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ’’روز نامہ تاثیر‘‘ کے قارئین کی خاصی تعداد سماجی، سیاسی اور ملی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ دانشوران شہر کی ہے۔آج اس نمائندہ نے شہر کی مختلف اہم شخصیتوں سے ملاقات کی اور ’’روز نامہ تاثیر‘‘کے حوالے سے ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کی۔تمام لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں یہی بتایاکہ اخبار عوامی سروکار سے متعلق خبروں کوپوری ذمہ داری اور اہمیت کے ساتھ عوام تک پہنچاتا ہے ، یہی اس کی اہم خاصیت ہے اور اسی خاصیت کی بنیاد پر اس کا مستقبل شاندار نظرآرہاہے۔’’روز نامہ تاثیر‘‘کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ جو اخبار مختلف شعبہ حیات کے تعلق سے عوام کی رہنمائی کرتاہو روز بروز اس کی ترقی فطری ہے۔اس نمائندہ نے ’’روز نامہ تاثیر‘‘ کی ریڈر شپ کے سلسلے میں آج جن لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے تاثرات قلم بند کئے ان میں ڈاکٹر ارشد اقبال، ریجنل ڈائریکٹر، مانو، دربھنگہ، پروفیسر شاکر خلیق، ڈاکٹر مجیراحمد آزاد، معروف آرتھو سرجن ، ڈاکٹر اے حق ، جد یو اقلیتی سیل کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر قمرالحسن، سابق ڈپٹی میئر اوردربھنگہ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد ممتاز عالم ایڈوکیٹ، آر جے ڈی رہنما شفیع مسلم ہائی اسکول کے سابق پرنسپل حیدر وارثی، اینمل ہسبنڈری کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عطاکریم شوکت اور سید متین اشرف کے نام قابل ذکر ہیں۔