سابق ہونے کے بعد گاؤں میں جابسیں گے : راوت

دہرادون19 اگست (ایجنسی): اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہریش راوت نے کہا ہے کہ سابق ہونے کے6 ماہ بعد ہی وہ سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے اور اپنے گاؤں میں جاکر بس جائیں گے۔ انہوں نے دوسرے سیاستدانوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ کوئی بھی راجدھانی یا دوسری جگہ کسی کی مستقل پناہ گاہ نہیں ہوسکتی۔ وہیں وزیراعلیٰ کے مشیر رنجیت راوت کا ماننا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو سابق وزرائے اعلیٰ کو سرکاری سہولیات مہیا کرانے کیلئے بل بھی لایا جاسکتا ہے۔ حالانکہ کورٹ کی ہدایت ماننے کی بات بی جے پی بھی کررہی ہے لیکن وزیر اعلیٰ کو بھی یہ ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ دوسروں کو مشورہ دینے کے بجائے اب خود ان پر عمل کریں۔ اس بیچ بی جے پی کے ریاستی صدر نے سی ایم کے ساتھ ہی اسپیکر گوند سنگھ کنجوال پر بھی جم کر نشانہ سادھا اور انہیں مشورہ سے بچنے کیلئے کہا۔