سلمان خان اور کترینہ کیف چھ سال بعد ایکساتھ جلوہ گر ہوں گے

ممبئی،8 اگست(پی ایس آئی)بولی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کے ساتھ مشہور برانڈ کے اشتہارمیں جلوہ گر ہوں گے۔بولی وڈ اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان طویل عرصے تک معاشقہ رہا ہے جس کا اعتراف خودسلو میاں نے کیا تھا جب کہ دونوں اداکاروں میں علیحدگی کے بعد دبنگ خان نے کترینہ کے ساتھ فلموں کے ساتھ ساتھ اشتہارات میں بھی کام کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم اب ایک پھر سلو میاں اپنی سابقہ محبوبہ کے ساتھ کام کرنے کوتیار ہوگئے ہیں۔سلمان خان اور کترینہ کیف طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔لیکن دونوں اداکاروں کی جوڑی کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ ایک مشہور برانڈ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں اشتہار میں جلوہ گر ہوگی جب کہ اشتہار کی شوٹنگ سلمان خان کی نئی فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے بعد شروع کی جائے گی جس کے لیے دونوں اداکاروں نے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔