’غدر ‘کے بعد ’ جے شری رام ‘کی تیاری

پٹنہ 16 اگست( پریس ریلیز)باکس آفس پر تہلکہ مچاچکی فلم ’’غدر‘‘ کی ٹیم اب لے کرآرہی ہے ۔’’جے شری رام‘‘فلم ساز بھوپیندر وجئے سنگھ نے یوم آزادی کے موقع پر ’’ جے شری رام‘‘ کا فرسٹ لک سوشل میڈیاپر جاری کیا۔نام سے یہ فلم بھگوان رام کی کہانی لگتی ہے لیکن فرسٹ لک کے پوسٹر میں فلم کے اداکاروکرانت سنگھ راجپوت جس اندازمیں غنڈوں کاخاتمہ کرتے دیکھائی دیتے ہیں اس سے دیکھ کرفلم کی کہانی کااندازہ لگانے مشکل ہے لیکن اتنا تو طے ہے کہ یہ ٹیم کسی بڑے دھماکے کے موڈ میں دکھ رہی ہے ۔فلم کا ٹیگ لائن ہے ’’ عشق میں جنگ جائز ہے ‘‘۔ راجپوت فلم فیکٹری کے بینر تلے بن رہی اس فلم کے پر ڈیو شر ہیں بھو پیندر سنگھ اور ببلو اینڈ گپتا جبکہ ہدایت کار ہونگے رماکانت پرساد ۔قابل ذکرہے کہ اس ٹیم کی ’’ ضدی عاشق ‘‘اور غدر دونوں فلمیں ہٹ رہی ہیں۔اور اب جے شری رام سے یہ ٹیم ہٹرک کی تیاری میں ہے ۔جے شری رام کے مصنف ہیں بیرو ٹھاکر ، موسیقی کار ہیں اوم جھا ،اور کیمرہ مین ہیں شیامل چکرورتی ۔ فلم کے باقی اداکار اور ٹکنشین کے سلسلے میں پو سٹر دیکھ کر زیادہ کچھ پتہ نہیں چل پارہاہے ۔