نجمہ ہیبت اللہ منی پوراوربنواری لال آسام کے گورنر مقرر

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) مرکزی حکومت نے تین ریاستوں میں گورنروں کی تقرری کرتے ہوئے مودی سرکار کی سابقہ کابینہ وزیر نجمہ ہبت اللہ کومنی پور کا گورنر مقرر کیا ہے ۔راشٹریہ پتی بھون سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر جمہوریہ نے نجمہ ہیبت اللہ کو منی پور مسٹر بنواری لال پروہت کو آسام کا گورنر اوردہلی میں بی جے پی حکومت میں وزیر رہ چکے جگدیش مکھی کو انڈمان نیکوبار جزائر کا لیفٹننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اشخاص کی تقرریاں انہی تاریخوں سے نافذ العمل ہوں گی جب وہ اپنے عہدے سنبھا لیں گے ۔خیال رہے کہ محترمہ نجمہ ہبت اللہ نے گذشتہ ماہ مرکزی کابینہ سے استعفی دیا تھا۔ وہ منی پور کی اٹھارہویں گورنر ہوں گی، جہاں اگلے سال فروری میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ ابھی میگھالیہ کے گورنر وی شان مگم ناتھن منی پور کے گورنر کا چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے ۔ محترمہ نجمہ مودی حکومت میں اقلیتی امور کی وزیر تھیں۔مسٹر بدنور کو پنجاب کا گورنر بنایا گیا ہے او ر وہ مسٹر کپتان سنگھ سولنکی کے جانشین ہوں گے ، جو ہریانہ کے ساتھ پنجاب کے گورنر کی بھی ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے ۔ مسٹر بدنور چار مرتبہ راجستھان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ۔ا س کے بعد وہ چار مرتبہ لوک سبھا کے اور ایک بار راجیہ سبھا کے رکن رہے ۔ پنجاب میں بھی اگلے سال الیکشن ہونے والے ہیں۔آسام کے گورنر مقرر کئے گئے مسٹر پروہت ناگپور لوک سبھا سیٹ سے تین مرتبہ ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اور وہ روزنامہ ہتواد کے مالک بھی ہیں۔ وہ دو مرتبہ کانگریس کی طرف سے ایک ایک بار بی جے پی کے امیدوار کے طور پر لوک سبھا پہنچے تھے ۔وہ 1991میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔وہ پدمنابھا بال کرشن آچاریہ کے جانشین ہوں گے ۔انڈمان نکوبار کے اگلے گورنر مقرر کئے گئے پروفیسر جگدیش مکھی لفٹننٹ جنرل اے کے سنگھ کی جگہ لیں گے ۔