نیتاجی سے متعلق ارون جیٹلی کے ٹوئیٹ پر ممتا کا سخت رد عمل

کلکتہ18اگست(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم وفات سے متعلق ٹوئیٹ پر دکھ کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تکلیف دہ ٹوئیٹ ہے کیوں کہ ہم میں کی اکثریت کا یہ یقین ہے کہ 1945میں تائیوان میں جہاز حادثہ کے بعد بھی نیتاجی زندہ تھے ۔مگر ارون جیٹلی نے ان کی 1945میں وفات ہوجانے کا دعویٰ کیا ہے ۔بنگال اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل بی جے پی میں شامل ہونے اور ممتا بنرجی کے خلاف الیکشن لڑنے والے نیتاجی کے بھائی کے پوتا چندر بوس نے ارون جیٹلی کے اس ٹوئیٹ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ارون جیٹلی نے اپنے ٹوئیٹ میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ایک عظیم لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ارون جیٹلی کے اس ٹوئیٹ کے پس پردہ یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ نیتاجی کی 18مئی 1945کو جہاز حادثہ میں موت ہوگئی تھی ۔جیٹلی کے اس ٹوئیٹ کے جواب میں ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ آج رکشا بندھن ہے ، میں کسی کا دل دکھانا نہیں چاہتا ہوں ،مگر آج صبح میں ارون جیٹلی کے ٹوئیٹ سے حیرت زدہ ہیں اور ہم سب کو تکلیف ہوئی ہے ۔نیتاجی کی وفات کا معاملہ ہندوستان کا سب سے بڑا معمہ ہے اور یہ بنگال کیلئے جذباتی مسئلہ ہے ۔دو انکوائری کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ 18اگست 1945کو نیتاجی کی جہاز حادثہ میں موت ہوگئی تھی جب کہ ایک کمیشن نے اس کی تردید کی ہے ۔کئی مورخ اور ان کے خاندان کے بعض افراد کا کہنا ہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کا جہاز حادثہ میں موت ہوگئی تھی جب کہ بعض لوگ اور اہل خانہ کی اکثریت کا ماننا ہے کہ نیتاجی اس دن جہاز میں سوار نہیں تھے ۔وہ اس کے بعد بھی برطانوی راج کے خلاف جد و جہد کی ۔بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ نیتاجی بعد میں فیض آباد میں گمنامی بابا کی شکل میں زندگی گزاری ۔حالیہ دنوں میں نیتاجی سبھاش چندر بوس سے متعلق خفیہ فائلیں عام ہونے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ جواہر لال نہر و حکومت نے آزادی کے بعد نیتاجی کے خاندان کی جاسوسی کی تھی۔گزشتہ سال ستمبر میں ممتا بنرجی نے نتیاجی سے متعلق 65فائلوں کو عام کیا تھا اس کے بعد مرکزی حکومت نے بھی جنوری میں نیتاجی سے متعلق فائلوں کو عام کیا ۔گزشتہ سال اکتوبر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ برطانیہ اور روس سمیت دیگر ملکوں کو بھی نیتاجی سے متعلق فائلوں کو عام کرنے کیلئے قائل کریں گے ۔