پرولیا کے رگھو ناتھ پور کو صنعتی ہب بنانے کا ممتا کا اعلان

پرولیا3 اگست(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ پرولیا قومی فریٹ کوریڈور کا حصہ ہوگا اور ضلع کا رگھوناتھ پور صنعتی ہب بنے گا ۔وزیر اعلیٰ ریاست کے پرولیا ضلع کے دورہ پر ہیں اور انہوں نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ضلع میں جاری ترقیاتی کا موں کا جائزہ لیا ۔ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد پروگرام میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس پروجیکٹ کیلئے پہلے سے ہی زمین دستیاب ہے اور یہاں سرمایہ کیلئے بہت سے لوگ تیار ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں روکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گا اوریہاں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صنعتی ہب کیلئے رگھوناتھ پور کا انتخاب کیا گیا ہے ۔اس کیلئے 2,600زمین کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔یہاں امرتسر۔ دہلی ۔کلکتہ انڈسٹریل کوریڈو تعمیر کیا جائے گا۔اس سے قبل ممتا بنرجی نے تین جگہوں کی نشاندہی کی تھی جس میں مرکز نے پرولیا کے رگھوناتھ