کمزورطبقات پر حملے ناقابل برداشت

اس طرح کے حملے قومی کردار کے منافی ہیں جن کو سختی سے روکنے کی ضرورت ہے،قوم کے نام خطاب میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا واضح پیغام
نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) صدر پرنب مکھرجی نے حالیہ دنوں میں معاشرے کے کمزور طبقات کے لوگوں، عورتوں اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ حملے قومی کردار کے خلاف ہیں، جن سے سختی سے نمٹا جانا چاہئے ۔ مسٹر مکھرجی نے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کے نام خطاب میں کہا کہ یہ واقعات کچھ سماج دشمن عناصر کے انتشار کا نتیجہ ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ ایسے عناصر حاشیہ پر ہی رہیں گے اور ملک کی اقتصادی ترقی کاراستہ ہموار ہوتا رہے گا۔ صدر نے اپنے چار سال کی مدت کا تجربہ بانٹتے ہوئے کہا، ”ان چار سالوں میں میں نے کچھ ہنگامہ خیز، پرتشدد اور شرپسند طاقتوں کو سر اٹھاتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ہمارے قومی علامت کے بر خلاف کمزور طبقوں پر ہوئے حملے ایک طرح کی سنک ہے ، جس سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے ”۔ انہوں نے ملک کی مضبوط اقدار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا،”ملک کے معاشرے اور اقتدار کی اجتماعی سمجھ کی وجہ سے مجھے اعتماد ہے کہ ایسے عناصر کو غیر فعال کر دیا جائے گا’۔ خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے پر تشدد