ہزاری باغ۔ اریگڑا ریل سیکشن کا سی آر ایس کریں گے معائنہ

حاجی پور، 9 اگست (پریس ریلیز)۔ کوڈرما اور رانچی نئی ریل لائن منصوبہ کے تحت ہزاریباغ۔اریگڑا ریلوے اسٹیشنوں کے بچی ریلوے تحفظ کمشنر، ایسٹ سرکل، کولکاتہ کے ذریعہ 10 اگست اور 11 اگست کو معائنہ کیا جائے گا۔ معائنہ کے دوران اس ریل سیکشن پر تیز رفتار سے خصوصی ٹرین کے ذریعے اسپیڈ ٹرائل کیا جائے گا۔ لہٰذا عام لوگوں سے درخواست ہے کہ مندرجہ بالا دو دن معائنہ کے دوران ریلوے لائن کے قریب نہ آئیں اور مویشیوں کو بھی دور رکھیں۔ ساتھ ہی ریلوے کراسنگ کو پار کرتے وقت بھی خاص احتیاط رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے پر اگر کسی بھی قسم کا حادثہ ہوتا ہے تو اس کے لئے ریل انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہو گی۔ مذکورہ اطلاع چیف رابطہ عامہ افسر اروند کمار رجک نے دی ہے۔