رگھوور نے کیا جھارکھنڈ میں الیکٹرانک عوامی نظام تقسیم کاافتتاح

رانچی 14 اگست (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت شفاف حکومت اور جواب دہ انتظامیہ دینے کیلئے پابند عہد ہے۔ غریبوں کو ان کا حق ملے یہ ہماری حکومت کا عہد ہے۔ اسی سلسلے میں بایومیٹرک کے توسط سے اناج مہیا کرانے کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ یہ ایک تاریخی قدم ہے کہ آج سے الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل کا انتظام کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ آج پروجیکٹ بھون میں فوڈ سپلائی اور عوامی نظام تقسیم کے ذریعہ ای پوس مشین کے توسط سے راشن کی تقسیم کا انتظام کرنے کے بعد لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی