اردو | हिन्दी | English
124 Views
Politics

اتراکھنڈ میں ڈیری اور پالٹری پائلٹ پروجیکٹ جلد : راوت

rawat
Written by Tariq Hasan

دہرادون 19 ستمبر (ایجنسی): وزیراعلیٰ ہریش راوت کی صدارت میں سوموار کو بیجا پور واقع رہائش گاہ پر ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں ڈیری اور پالٹری کے یکساں سہولیات مہیا کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے تحت ڈیری اور پالٹری کا ایک ایک پائلٹ پروجیکٹ جلد سے جلد شروع کیا جائے گا۔ میٹنگ میں رکن قانون سازیہ گنیش گودیال ،چیف سکریٹری منیش پنوار ، ڈی ایم پوڑی سمیت کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بکری پروری اور خواتین سیلف ہیلپ گروپ بنانے کا بھی حکم دیا۔ ہر گروپ کو دس دس بکریاں مہیا کرائے جائیں گی اس کیلئے قرض محکمہ امداد باہمی سے اور سود ریاستی حکومت کی طرف سے دیا جائے گا۔

About the author

Tariq Hasan