اردو | हिन्दी | English
223 Views
Entertainment

امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار فلم میں ایک ساتھ

amitabh-amir
Written by Tariq Hasan

ممبئی،4 ستمبر (پی ایس آئی)بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ سپر اسٹارز کم ہی ایک ساتھ فلموں میں جلوہ گرہوتے ہیں لیکن اس بار یش راج فلمز نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹھگ‘‘ میں بڑے بڑے ناموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ فلم ’’ٹھگ‘‘ کے لیے سب سے پہلے عامر خان کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم اب ایک اور بڑے اسٹار کو فلم میں شامل کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی فلم ’’ٹھگ‘‘ میں عامر خان کے ساتھ جلوہ گرہوں گے جس کی تصدیق خود میگا اسٹار نے کردی ہے جب کہ یہ عامر خان اور امیتابھ کی پہلی فلم ہے جس میں وہ ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ عامر خان اور یش راج فلمزکے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزازاور اہمیت کا مقام ہے اور میں اس لمحے کا شدت سے انتظار کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی بڑی پر جوش ہے جس کے حوالے سے کچھ بھی بتانے سے قاصر ہوں کیوں کہ اس کی اجازت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی فلم ’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ اداکار امیتابھ بچن اپنی نئی آنے والی فلم ’’پنک‘‘ کی تشہیری مہم میں شریک ہیں۔

About the author

Tariq Hasan