اردو | हिन्दी | English
199 Views
Politics

تیجسوی سی ایم نہیں ،پی ایم مٹیریل ہیں : عبدالغفور

abdulghafoor
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 05 ستمبر (اسٹاف رپورٹر): بہار کے وزیر اقلیتی فلاح عبدالغفور ایک بار پھر چرچہ میں ہیں۔ انہوں نے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے بیٹے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کو سی ایم نہیں بلکہ پی ایم میٹریل بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تیجسوی یادو ایک دن ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔پروفیسر عبدالغفور نے یہ باتیں نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب کہیں ۔ عبدالغفور کوپہلے سے ہی آرجے ڈی سپریمو کا قریبی ماناجاتا ہے۔ لیکن اس بیان کے بعد لالو کے نزدیک اور پارٹی میں ان کی حیثیت اور بڑھنے کی امید ہے۔

About the author

Tariq Hasan