اردو | हिन्दी | English
248 Views
Entertainment

حاملہ ہونے سے میرے کام پر کوئی اثر نہیں پڑتا

KARINA
Written by Tariq Hasan

ممبئی،یکم ستمبر (پی ایس آئی)انڈیا میں عام طور پر حاملہ خواتین کو ’گراؤنڈ‘ کر دیا جاتا ہے، یعنی انھیں گھر سے باہر نہ جانے کی ہدایت دی جاتی ہیں اور آرام کرنے کو کہا جاتا ہے۔لیکن بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور، جو اس وقت حاملہ ہیں، مسلسل کام کرتی رہی ہیں۔ابھی چند روز پہلے ہی کی بات ہے کرینہ کپور نے ممبئی کے ایک فیشن شو میں شرکت کی تھی اور ریمپ پر بھی بطور ماڈل پیش ہوئی تھی۔کرینہ کپور ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران میڈیا سے بھی مخاطب ہوئیں اور کہا ’میں کریئر والی خاتون ہوں اور میں تو کام پر جاؤں گی، اور جب تک کردار ملیں گے کام کروں گی۔‘دوران حمل آرام کرنے سے متعلق جب ان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا: ’آپ کو کیسے پتہ کہ میں آرام نہیں کرتی؟ میں دن میں کام کرتی ہوں اور رات میں آرام کرتی ہوں، مجھے تو کوئی تکلیف نہیں ہے۔‘کرینہ کپور نے اس مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا: ’دیکھیے، اگر کوئی میرے پاس کوئی رول لے کر آئے گا تو وہ رول تو میں کروں گی، میرے حاملہ ہونے سے میرے کام پر کوئی اثر پڑتا ہو ایسا مجھے نہیں لگتا۔‘کرینہ نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے اس موڑ کا بھر پور لطف اٹھا رہی ہیں اور ان پر کسی بھی چیز کا دباؤ نہیں ہے۔انھوں نے کہا: ’میں اس وقت کو انجوائے کر رہی ہوں، میں اب پہلے سے بھی اچھی دکھائی دے رہی ہوں، لوگوں نے مجھ سے کہا کہ چہرے پر چمک ہے اور میرے بال بھی اس وقت سب سے اچھے ہیں، تو مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘

About the author

Tariq Hasan