سیاست

رگھوور داس نے جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar
Written by Dr.Mohammad Gauhar

نیویارک 30 ستمبر (ایجنسی): جھارکھنڈ میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے امریکہ گئے وزیر اعلیٰ رگھوور داس اور ان کے وفد نے نیویارک پر پارک ایونیو واقع وال روف اسٹوریا ہوٹل میں ایک کے بعد ایک کئی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی اور انہیں جھارکھنڈ میں دستیاب وسائل اور موافق ماحول سے واقف کراتے ہوئے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ہندوجا گروپ کے چیئرمین پی پی ہندوجا نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کو ریاست میں تجارتی وین کی تعمیر کیلئے کارخانہ لگانے کا پرپوجل دیا۔ گروپ کا وفد اکتوبر میں ہی جھارکھنڈ کا دورہ کرے گا اور اپنی تجویز پر ریاستی حکومت کے ساتھ مشورہ کرکے آگے کی کارروائی کرے گا۔

About the author

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir

Skip to toolbar