اردو | हिन्दी | English
137 Views
Politics

سدھو کامورچہ پنجاب میں انتخاب نہیں لڑے گا

sidhu
Written by Tariq Hasan

چنڈی گڑھ 21 ستمبر (ایجنسی): سابق ایم پی نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کے انتخابی دنگل میں اترنے سے پہلے ہی ہچکچاتے نظر آرہے ہیں۔ بلکہ انہوں نے اپنے ریٹائرڈ ہٹ ہونے اور اور مقابلے سے ہٹنے کا بھی اشارہ دے دیا ہے۔ سدھو نے کہا ہے کہ ان کا مورچہ آواز پنجاب پنجاب میں چناؤ نہیں لڑے گا۔ لیکن دوسری پارٹیوں کے ساتھ تال میل کی بھی بات کررہے ہیں۔ بدھ کے دن انہوں نے بیان جاری کرکہا کہ مورچہ کے ساتھی اور سابق ہاکی کپتان پرگت سنگھ الیکشن لڑنے کیلئے کافی پرجوش ہیں اور سبھی سیٹوں پر چناؤ لڑنا چاہتے ہیں لیکن میں نے تمام حالات پر غور کیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ابھی مورچہ چناؤ لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئی پارٹی کو کھڑا کرنے میں دو سال کا وقت لگتا ہے اور دو تین ماہ میں کوئی پارٹی نہیں کھڑی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ عام لوگوں کے بیچ غلط پیغام جائے اور اکالی دل اور کانگریس کی مخالفت میں بنا ماحول بے کار ہوجائے۔

About the author

Tariq Hasan