اردو | हिन्दी | English
457 Views
Entertainment

سلمان کو پسند آیا ‘بینجو’کا ٹریلر

salman-khan
Written by Tariq Hasan

ممبئی 12 ستمبر (یواین آئی) بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو فلم ‘بینجو’ کا ٹریلر بہت پسند آیا ہے ۔سلمان کا کہنا ہے کہ رتیش دیش مکھ اور نرگس فاخري نے فلم ‘بینجو’ میں بہترین کام کیا ہے ۔ سلمان نے ٹوئٹر کے ذریعے فلم اور کاسٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “بینجو ‘کا ٹریلر دیکھا، رتیش اور نرگس بہترین ۔تھینک گاڈ بپا، اب ہندی سب ٹائٹلس کے ساتھ۔” واضح رہے کہ روی جادو کی ہدایت میں بنی فلم بینجو ممبئی کی گلیوں میں بجنے والی بینجو اور دیگر ساز کے آلات پر مبنی ہے ۔ ایک بینجو پلیئر موسیقی کی دنیا میں کیسے اپنا نام روشن کرتا ہے ، یہ اس کی کہانی ہے ۔

About the author

Tariq Hasan