اردو | हिन्दी | English
100 Views
Politics

غیرقانونی بیریئر نہیں لگانے دیں : اکھلیش

akhilesh
Written by Tariq Hasan

لکھنؤ 18 ستمبر (ایجنسی): وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کے علاقے میں کہیں بھی کسی فرد یا تنظیم کے ذریعہ غیر قانونی بیریئر نہیں لگائے جائیں۔ موصوف آج یہاں محکمہ پنچایتی راج کے کام کاج کا جائزہ لے رہے تھے۔ جائزہ کے دوران ضلع پنچایتوں اور دیگر اداروں کے ذریعہ مختلف مقامات پر لگائے جارہے غیرقانونی بیریئروں سے پیدا شدہ مسائل کی اطلاع ملنے پر انہوں نے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو مذکورہ ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیرقانونی بیریئر لگانے سے لوگوں کو پریشانیاں ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی دوسرے مسائل بھی کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹوں کو اس ہدایت کی سختی سے تعمیل کرنے کی ہدایت دی۔

About the author

Tariq Hasan