اردو | हिन्दी | English
548 Views
Entertainment

کاجل نے اپنے شوہر کے تعریفوں کے پل باندھے

Kajol-Photos-2
Written by Tariq Hasan

ممبئی،5 ستمبر (پی ایس آئی)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کاجل نے ایک بار پھر اپنے شوہر کے تعریفوں کے پل باندھ دیئے ،انہوں نے کہا کہ دنیا میں تمام خواتین کے شوہر اچھے ہوں گے لیکن میرے شوہر اجے دیوگن سب سے اچھے ہیں بلکہ میرے آئیڈیل بھی ہیں ،شادی سے قبل اجے دیوگن کی فلمیں بہت شوق سے دیکھتی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کاجل نے کہا کہ شادی سے قبل میری زندگی ادھوری تھی اور اب مکمل ہوگئی ہے ،زندگی میں بہت سکون محسوس کررہی ہوں ،ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے آئیڈیل میرے ہی شوہر ہوں گے ،شادی کے بعد میں نے اجے دیوگن کو اپنی سوچ سے اور بھی خوبصورت پایا۔میں یہ سمجھتی ہوں کہ دنیا کی سب خواتین کے شوہر اچھے ہوں گے لیکن میرے شوہر سب سے اچھے ہیں ،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی پہلے فلمیں بہت دیکھتی تھی اور پنے شوہر اجے دیوگن کی فلم کیلئے سپیشل ٹائم نکالتی تھیں کیونکہ یہ میرے آئیڈیل ہیرو تھے۔

About the author

Tariq Hasan