اردو | हिन्दी | English
274 Views
Entertainment

کترینہ کا رنبیرسے علیحدگی کے بعد زندگی گزارنے کا نسخہ

katrina
Written by Tariq Hasan

ممبئی،10 ستمبر (پی ایس آئی)بالی ووڈ اداکاروں کی زندگی میں دوستی، عشق، منگنی اور شادی کی خبروں کے بعد علیحدگی کا رجحان کچھ زیادہ ہی ہے اور اس غم کو غلط کرنے کے لیے وہ مختلف راستے ڈھونڈتے ہیں ایسی ہی صورت حال سے رواں برس کترینہ کیف بھی گزریں لیکن انہوں نے ایک خاص طریقے سے رنبیر کی یادوں سے چھٹکارہ پایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف جواپنی نئی فلم ‘‘بارباردیکھو’’ کی پروموشن میں مصروف ہیں انہوں نے ان تمام لوگوں کو نصیحت کی ہے جوعلیحدگی اختیارکرچکے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ علیحدگی کے بعد انسان کومے نوشی کے بعد گھرجانا چاہیے، گھر جاکر آئس کریم سے لطف اندوز ہونا چاہیے اورپھر ہنستے ہوئے تکیے پر سوجانا چاہیے، اپنے تکیے پرمنہ رکھ کررونا بالکل نہیں چاہیے۔اداکارہ کی اس نصیحت کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ خود بھی اداکاررنبیر کپور سے طویل گہری دوستی کے بعد اسی طریقہ کار پرعمل پیرا ہیں۔

About the author

Tariq Hasan