اردو | हिन्दी | English
168 Views
Politics

کشمیر کو ہندوستان سے کبھی نہیں چھین سکتا پاکستان : سشما

sushma
Written by Tariq Hasan

اقوام متحدہ، 26 ستمبر (یو این آئی) ہندستان نے پاکستان کو آج سخت الفاظ میں خبردار کیا کہ وہ جموں و کشمیر کو ہندستان سے الگ کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے کیونکہ اس کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ دہشت گردی پھیلا کر اور اشتعال انگیز بیان دے کر ہندستان کا کوئی حصہ چھین سکتا ہے تو اس کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا مسز سوراج نے جنرل اسمبلی میں 21 ستمبر کو پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “اگر پاکستان سمجھتا ہے کہ ایسی حرکتیں کرکے اور اشتعال انگیز بیان دے کر وہ ہندوستان کا کوئی حصہ چھین سکتا ہے تو میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اس کا یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا. جموں و کشمیر ہندستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔”

About the author

Tariq Hasan