اردو | हिन्दी | English
265 Views
Politics

ہریش راوت صفائی مہم میں جٹے

harish
Written by Tariq Hasan

دہرادون12 ستمبر (ایجنسی): ڈینگو کے مچھروں نے آج اتراکھنڈ میں وزیراعلیٰ سے لے کر تمام پولس افسران کو سڑکوں پر اتار دیا۔ صبح سے جگہ جگہ پولس اہلکار صفائی کرتے نظر آئے۔ یہاں تک کہ وزیراعلیٰ ہریش راوت بھی صفائی مہم میں شامل ہوگئے۔ سوموار کو والمیکی بستی کانوری روڈ میں وزیراعلیٰ ہریش راوت کی ہدایت پر ریاستی پولس نے صفائی مہم چلائی۔ سی ایم ہریش راوت نے مہم میں حصہ لیا اور پورے دو گھنٹے تک والمیکی بستی میں صفائی کی۔ ہاتھوں میں پھاؤڑا اٹھائے وزیراعلیٰ جام نالیوں کو صاف کرتے نظر آئے۔ بستی کے لوگ اپنے وزیراعلیٰ کو اس طرح نالی صاف کرتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ وزیراعلیٰ کو صفائی کرتے دیکھ کر بستی کے دوسرے لوگ بھی اس مہم میں شامل ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے جام نالیوں کو کھلوایا اور کراسن تیل کا چھڑکاؤ کرایا۔

About the author

Tariq Hasan