اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ

دہرادون06 ستمبر (ایجنسی): اتراکھنڈ میں آئندہ دو دنوں کیلئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے دوران دہرادون اور نینی تال میں زبردست بارش ہوگی۔ اور موسم خراب رہے گا اس کے باوجود وزیر اعلیٰ ہریش راوت نہ صرف نینی تال گئے بلکہ موسم کی خرابی کے سبب ان کے ہیلی کاپٹر کو ایمرجنسی لینڈنگ بھی کرنی پڑی۔ یہ حالات تب ہیں جب موسم کے سائنسدانوں نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ دو دن تک موسم خراب رہے گا اس کے باوجود وزیرا علیٰ کو وہاں کیوں جانے دیا گیا یہ ایک سوال ہے۔ بہر حال ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد سی ایم نے کماؤں کا دورہ ختم کر کے وہاں سے روانہ ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی موسم الرٹ کونظر انداز کر کے پرواز کرنے کی کوشش کی ہے۔