بولی وڈ اداکاروں کی اسکول کے دنوں کی یادیں

ممبئی،6 ستمبر (پی ایس آئی)بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی، ارجن رامپال، کارتک آریا اور شلپا سیٹی فلم انڈسٹری میں داخلے اور کامیابی امتحان پاس کرچکے ہیں،مگر ان میں سے کچھ کا شماراسکول کے زمانے میں اچھے طالب علمو ں میں کیا جاتا تھا، اساتذہ کے عالمی دن پر اسکول کے زمانے کو یاد کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے بتایا کہ تیسری یا چوتھی کلاس میں مجھے اپنی ایک ٹیچر بہت پسند تھیں،ان کے علاوہ مجھے اپنے حساب کے ٹیوشن ٹیچر بہت پسند تھے ،وہ بہت محنتی تھے اور صبح ساڑھے چار بجے وہ ہماری کلاس لیا کرتے تھے۔ارجن رامپال نے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کا پسندیدہ طالبعلم تھا،میں اچھا مگر شرارتی ہوا کرتا تھا،میرے خیال ہے کہ میری ایک ٹیچر مجھے بہت پسند کرتی تھیں۔ دبنگ کے سونو سود بہت اچھے طالبعلم تھے، میں فرمانبردار اور مخلص تھا، میں ایک سنجیدہ طالب علموں ہوا کرتا تھا۔فلم دھڑکن کی اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا کہ میری بہترین استاد میری ماں ہے، میں ایک اوسط درجے کی مگر مقبول طالبہ تھی۔فلم جے ہو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ڈیسی شاہ آن اسکرین استاد بننے کی بجائیطالبعلم بننے کو ترجیح دیں گی، اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اچھی طالبہ تھی مگر مجھے پڑھنا بالکل پسند نہیں تھا۔پیار کا پنچ نامہ کے اسٹار کارتک آریان شرارتی طا لب علموں تھے، میں اپنے اساتذہ کی ہٹ لسٹ میں ہوا کرتا تھا مگر میں ان کا پسندیدہ بھی تھا۔