بہارکے گاؤ ں پر مبنی فلم ’گٹر وگٹرگوں‘کی نمائش

پٹنہ 2 ستمبر( پرمو د کمارپاٹھک)فلم تیسری قسم کے بعد بڑے پر دے پر بہار کے گاؤ ں کو اپنی اصلی شکل میں دیکھنے کا شائد یہ پہلاموقع تھا ،جس کا باشندگان پٹنہ میں جم کر استقبال کیا۔ریجنٹ سنیماہال میں آج ’گٹر وگٹرگوں‘کی نمائش کے پہلے دن کا کلیکشن 70 فیصد رہا ۔ جو کی پٹنہ کے لوگو ں میں سنیما کے تئیں اعتماد کو ظاہرکرتاہے ۔بتایا جاتاہے کہ پہلے دن کے شو میں کاص طورپر بہارآئی اے ایس وائیوس ایسو سی ایشن کی 100 سے زائد اراکین اور عہدیداران نے مجموعی طورسے فلم نمائش میں شامل ہو کر خواتین اختیارکاری جیسے موضوع پر بنی اس فلم کے فنکارو ں کی حوصلہ افزائی کی ۔اس شو میں پٹنہ ویمنس کالج کے ماس کمیو نکشن ڈپارٹمنٹ کی سو سے زیادہ طالبات بھی ایچ او ڈی منتی چکلا نویس کے ساتھ فلم سے لطف اندو ز ہوئیں۔