ترقی سے کریں گے غریبی کا خاتمہ : رگھوور

رانچی 07 ستمبر (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ غریبی کا علاج ترقی ہے۔ حکومت اس کیلئے کام کررہی ہے۔ لیکن کچھ سیاسی پارٹیاں اور تنظیمیں لوگوں کو گمراہ کررہی ہیں۔ ایسے لوگوں سے انہیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ وہ جب حکومت میں تھے تب انہوں نے غریبوں ،محروموں اور آدی واسیوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔ صرف اپنی جیب بھرتے رہے۔ اب لوگوں کو بہکاکر ترقی کی راہ میں رخنہ اندازی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے انتخاب میں جب ہم عوام کے سامنے جائیں گے تو ہم انہیں اپنا پورا حساب کتاب دیں گے۔ وزیراعلیٰ نامکم کے کوچ بان گاؤں میں جیوتی مشن 2016 کی لانچنگ کے بعد عوام سے خطاب کررہے تھے۔