تمغے جیتنے والوں کو وزیراعلیٰ نتیش کمار کی مبارکباد

پٹنہ 10 ستمبر (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریو پارا اولمپک میں ہائی جمپ مقابلے میں مریپن تھنگا ویلو کو گولڈمیڈیل اور ورون سنگھ بھاٹی کو کانسے کا میڈل جیتنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہے اور ان کے تابناک مستقبل کی تمنا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایتھلیٹ مریپن تھنگاویلو اور ایتھلیٹ ورون سنگھ بھاٹی نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔