ثانیہ ،باربورا کوارٹر فائنل میں داخل ، بوپنا باہر

نیویارک، 06 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور چیک جمہوریہ کے باربورا سٹراکووا کی ساتویں سیڈ جوڑی نے اپنی فاتحانہ مہم جاری رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ، لیکن روہن بوپنا کا اپنی جوڑی دار کے ساتھ مکسڈ ڈبلز مقابلہ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا ہے ۔ساتویں سیڈ ثانیہ اور باربورا کی جوڑی نے خواتین ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ کے مقابلے میں غیر سیڈ امریکہ کی نکول گبز اور جاپان کی ناو ھبنو کی جوڑی کو مسلسل سیٹوں میں 6۔4 ،7۔5 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔ہند چیک جوڑی نے ایک گھنٹے 17 منٹ تک چلے مقابلے میں 31 ونرس لگائے اور کل 71 پوائنٹس جیتے ۔ایک ساتھ جوڑی بنا کر پہلی گرینڈ سلیم کھیلنے والی ثانیہ،باربورا کے سامنے اب ٹاپ سیڈ کیرولن گارسیا اور کرسٹینا ملودینووچ کی فرانسیسی جوڑی کا چیلنج رہے گا ۔لیکن سرفہرست ہندستانی مرد کھلاڑی بوپنا نے مایوس کیا اور وہ مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل مقابلے میں جیت نہیں درج کر سکے ۔اس سے پہلے وہ مرد ڈبلز کے دوسرے ہی راؤنڈ میں اپنے جوڑی دار ڈنمارک کے فریڈرک نیلسن کے ساتھ ہار کر باہر ہو گئے تھے ۔بوپنا اور ان کی جوڑی دار کینیڈین گیبریئلا ڈابرووسکي کو اچھی شروعات کے باوجود کولمبیا کے رابرٹ فرح اور جرمنی کی اینا لینا گروئن فیلڈ سے 58 منٹ تک چلے میچ میں 6 ۔1، 2۔6، 8۔10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہند چیک جوڑی نے ایک ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2۔0 سے ابتدائی برتری حاصل کی۔حریف جوڑی نے بعد میں کچھ برتری لینے کی کوشش کی لیکن ثانیہ،اسٹراکووا نے 32 منٹ میں آسانی سے سیٹ جیت لیا۔دوسرا سیٹ دونوں جوڑیو ں کے درمیان کچھ جدوجہد والا رہا جس میں امریکی وجاپانی جوڑی نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف جوڑی غلطیاں کر کے 3۔5 سے پچھڑ گئی۔