ریکھا کی سوانح پر بننے والی فلم پر سبھاش گئی اور انوپم کھیرکی تنقید

ممبئی،9 ستمبر (پی ایس آئی)بولی وڈ اسٹار ریکھا کی زندگی پر بننے والی فلم ’ریکھا،ایک ان کہی کہانی‘ اس کے متنازع مواد کی وجہ سے بہت زیادہ توجہ کی حامل بنی ہوئی ہے، اس سوانح میں کچھ حقائق کا انکشاف ہوگا،اس حوالے سے دو افسوسناک بیانات سامنے آئے ہیں، سبھاش گئی نے کہا ہے کہ ریکھا فلم کے چہرے پر داغ ہے۔ جبکہ انوہم کھیر نے کہا کہ ریکھا قومی ویمپ ہے،پروفیشنلی اور ذاتی طور پر بھی، میرے خیال میں یہ فلم اس کیلئے ایک پردہ کا کام کرے گی،میرا مطلب ہے کہ میں نہیں جانتا کہ جب میں اس کے سامنے جاؤں گا تو کس طرح پیش آؤں گا۔ہم ان دو سنیئر افراد کے بیانات سے خوفزدہ ہوگئے ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سوانح بہت سے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھائے گی۔