سرینا کی سنسنی خیز شکست، کربر اور پلسکووا میں ہوگی خطابی جنگ

نیویارک، 09 ستمبر (یو این آئی) دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی امریکہ کی سرینا ولیمز کو جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کے ہاتھوں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں سنسنی خیز ہار کے ساتھ باہر ہونا پڑا اور اب خطابی مقابلے میں پلسکووا کا مقابلہ جرمنی کی انجلک کربر سے ہوگا جنہوں نے ایک دوسرے سیمی فائنل میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکي کو شکست دی۔جمعرات کو ہوئے سیمی فائنل مقابلے میں ٹاپ سیڈ سرینا کو 10 ویں سیڈ پلسکووا نے سیدھے سیٹوں میں 6۔2، 7۔6 سے شکست دی۔یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سرینا کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے ۔پلسکووا جسٹن ھینن، کم سلجسٹرس اور مارٹینا ھنگس کے بعد چوتھی ایسی کھلاڑی بن گئی ہیں جنھوں نے گرینڈ سلیم میں ولیمز سسٹرز کو شکست دی ہے ۔ریکارڈ 22 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی سرینا پہلا سیٹ بری طرح ہاریں جہاں وہ صرف دو پوائنٹ ہی اسکور کر سکیں۔دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک کے دوران میچ پوائنٹ کے وقت سرینا نے ڈبل فالٹ کر دیا جس سے دنیا کی 11 ویں نمبر کی کھلاڑی پلسکووا دوسرا سیٹ بھی جیت گئیں۔سرینا ٹائی بریکر کے آغاز میں 3۔0 سے پچھڑ رہی تھیں لیکن انہوں نے جلد ہی اپنے کھیل کو درست کیا اور سکور 3۔3 کر لیا۔تاہم آخر میں سرینا ڈبل فالٹ کی وجہ سے میچ ہار گئیں۔اس ہار کے ساتھ ہی سرینا کا نہ صرف 23 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، بلکہ رینکنگ میں مسلسل 186 ہفتے تک سب سے اوپر رہنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا اور اب ڈنمارک کی کیرولن ووزنیاکي کو شکست دینے والی جرمنی کی کربر دنیا کی نمبر ایک خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔گزشتہ 17 کوششوں میں کبھی بھی کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں تیسرے راؤنڈ سے آگے نہیں پہنچ پائیں پلسکووا نے جیت کے بعد کہاکہ مجھے یقین نہیں ہو رہا ہے ،مجھے معلوم تھا، اگر میں اپنا کھیل دیکھ پائی، تو میں کسی کو بھی ہرا سکتی ہوں۔میں فائنل میں پہنچنے پر خوش ہوں، اور سرینا کو شکست دینے پر بھی، کیونکہ وہ عظیم چمپئن ہیں۔24 سالہ پلسکووا 1994 میں ھیلینا سکووا کے بعد یو ایس اوپن میں پہنچنے والی جمہوریہ چیک کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ٹورنامنٹ کے ایک اور سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلین اوپن فاتح جرمنی کی کربر نے دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی ڈنمارک کی کیرولن ووزنیاکي کو 6۔4، 6۔3 سے شکست دے کر فائنل مقابلے میں جگہ بنائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کربر دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی امریکہ کی سرینا ولیمز کو نمبر ایک مقام سے معزول کر نمبر ایک بن گئی ہیں ۔ کربر اس سال جنوری میں آسٹریلین اوپن فاتح اور جولائی میں ومبلڈن میں رنر اپ رہ چکی ہیں ۔وہ 1996 میں اسٹیفی گراف کے بعد یو ایس اوپن میں پہنچنے والی پہلی جرمن خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں ۔گراف بھی نمبر ایک رہ چکی ہیں ۔28 سالہ کربر ڈبلیوٹی اے ٹینس تاریخ میں 22 ویں کھلاڑی بن گئی ہیں جو دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بنی ہیں ۔وہ ریو اولمپکس میں سنگلز مقابلے میں چاندی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں ۔کربر نے اس جیت کے بعد کہاکہ عالمی نمبر ایک کے ساتھ فائنل میں پہنچنا بہت بڑی بات ہے ۔آج کا دن میرے لئے بہت بڑا دن ہے ۔