سماجی کارکن انا ہزار ے کی زندگی پر مبنی فلم’انّا‘کا ٹریلر جاری

ممبئی،30،ستمبر(پی ایس آئی) مشہور انقلابی خیالات کے سماجی کارکن کسان بابو راؤ ہزارے سے کون واقف نہیں جنہوں نے اپنے ملک کی ترقی، عوام کی بھلائی اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے کئی کامیاب تحریکیں چلائی۔ ان کی انہی خدمات کے نتیجے میں بولی وڈ کے معروف ہدایت کارششنک اداپرکار ان کی زندگی پر مبنی فلم بنارہے ہیں جس کاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔منندرا جین کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی انا ہزارے کی زندگی کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے جس میں بابو راؤ ہزارے کا کردار ششنک اداپرکاراداکر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں تنیشا مکرجی، گووند نام دیو،رجت کپور،شرت اورکشور کدم بھی شامل ہیں۔ واضح رہے یہ فلم رواں سال14اکتوبر پر سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی۔