سوچھ بھارت کا نیا چہرہ بنیں گی سندھو، ساکشی ، دیپا

نئی دہلی، 04 ستمبر (یو این آئی) ریو اولمپکس میں ہندوستان کا نام روشن کرنے والی ملک کی تین بیٹیوں پی وی سندھو، ساکشی ملک اور دیپا کرماکر کو مودی حکومت کے سوچھ بھارت مشن کا نیا چہرہ بنایا جا سکتا ہے ۔سندھو، ساکشی اور دیپا نے ریو اولمپکس میں اپنی غیر معمولی کارکردگی سے نہ صرف اپنے لئے ایک مقام بنایا ہے بلکہ آج وہ ملک میں ہر گھر کا چہرہ بن گئی ہیں ۔حکومت کا کہنا ہے کہ بیڈمنٹن میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی حیدرآباد کی پی وی سندھو، کشتی میں کانسی جیتنے والی ہریانہ کی ساکشی ملک اور تریپورہ کی جمناسٹ دیپا کرماکر سے مددلی جا سکتی ہے ۔ملک کی ان تین نئی ہستیوں سے ترغیب لے کر لوگ صفائی کے تئیں بیدار ہوں گے ۔حکومت نے اس سے پہلے بھی سوچھ بھارت مہم میں کئی شخصیات کو شامل کیاہے جس میں بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن، یوگ گرو بابا رام دیو، سابق کرکٹر سچن تندولکر اور انل امبانی جیسی بزنس ہستیاں شامل ہیں۔اب تک اس مہم سے کل 27 ہستیاں جڑ چکی ہیں۔اس مہم کے تحت صفائی کے لئے بیداری کے ساتھ ساتھ کھلے میں رفع حاجت وغیرہ کو بھی روکنا ہے ۔