عشرت جہاں کیس میں قاتلوں کی گمشدگی کا کیس درج، تفتیش شروع

نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی)دہلی پولس نے عشرت جہاں کیس کی گمشدہ فائلوں کے سلسلے میں آج ایک کیس درج کیا اور معاملے کی تفتیش شروع کی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک میں واقع دفتر سے یہ دستاویزات پراسرار حالت میں غائب ہوگئے تھے ۔حکومت ہند کے انڈر سکریٹری وی کے اپادھیائے نے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 409 کے تحت ایف آئی آر درج کر ایا ہے ۔ ابتداء اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کے ذریعہ کی جانی تھی لیکن بعد میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کی جانچ پولس ہی کرے گی۔واضح رہے کہ عشرت جہاں معاملے سے متعلق دو حلف نامے سمیت پانچ دستاویزات رواں سال کے مارچ میں لاپتہ ہوگئے تھے ۔