عےدقرباں طلبا و طالبات کےلئے بھی باعث فضےلت: امتےاز کرےمی

 روزنامہ تاثیر(پٹنہ): ۶۱۰۲۔۹۔۳

پٹنہ۔ دنےا کے تمام مذاہب مےں خوشی ےا تہوار منانے کا دن مقرر ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہم مسلمانوں کے لئے بھی دو دن خوشی منانے کے لئے مقرر کےا ہے۔ جسے ہم عےد الفطر اور عےد الاضحی کہتے ہےں۔ ابھی ہم عےد الاضحی تہوار منانے والے ہےں۔ عےد الاضحی (عےدقرباں) اےک اےسی عےد ہے جس مےں ہمارے لئے درس عبرت و نصےحت ہے۔ اس تہوار کی تمام تر فضےلتوں مےں اےک فضےلت ےہ بھی ہے کہ ےہاں نوجوانوں بالخصوص طلباءو طالبات مےں اپنے والدےن کے تئےں ذمہ دارہونے کااحساس جگاتا ہے۔ان خےالات کا اظہار احمد کرےمی ،ڈائرکٹر اردو نے آج ےہاں چند طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔انہوں نے حضرت ابراہےم علےہ السلام اور حضرت اسماعےل ؑکے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عےد قرباں کے موقع پر مےںتمام طلبا و طالبات کو ےہ پےغام دےنا چاہوں گا کہ وہ اپنے والدےن کے فرمانبردار اور اطاعت گذار بنےں۔چوں کہ ہر والدےن کی ےہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے کامےابی کی بلندی تک پہنچے ۔ اپنے تجربات کی روشنی مےں وہ ےہ قطعی نہےں چاہتے ہےں کہ وہ جو نہ کر سکے ےا جن وجوہات سے وہ کامےاب نہ ہو سکے ،ان اسباب کی بنا پر ان کے بچے ناکام ہوں۔ حصول تعلےم کے لئے محنت کرےں ، بری صحبت سے دور رہےں۔ موبائل، ٹی وی اور انٹر نےٹ وغےرہ جن کا استعمال آپ کے لئے نقصان دہ ہے ، آپ ان سے دور رہےں۔ اگر بچے ےا طلبا اپنے والدےن کی نصےحت پر عمل کرتے ہےں اور ان کے حکم کی تعمےل کرتے ہےں تو ےقےنا اےسے طلبا کامےاب و بامراد ہوں گے اور کامےابی ان کے قدم چومے گی۔