فوجی کارروائی کیلئے وزیر اعظم کو مبارکباد

رانچی 29 ستمبر (معیز الدین خان): وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے ہندستانی فوجیوں کے ذریعہ ہندستانی سرحد میں داخلے کیلئے جمع ہوئے دہشت گردوں کے صفایا کیلئے فوج کے ذریعہ کئے گئے سرجیکل اٹیک پر ہندستانی فوج کے جوانوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہا کہ جھارکھنڈ کے عوام فوجیوں کی اس کارروائی سے فخر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم موقع پر پورے ملک کے عوام وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔