پپو یادو شہیدوں کی بیٹیوں کی شادی میں دیں گے 5-5 لاکھ

پٹنہ 22 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے اڑي سیکٹر میں شہید ہوئے تمام 18 جوانوں کی بیٹیوں کی شادی کے لئے بہار کے مدھے پورہ سے ممبر پارلیمنٹ اور جن ادھیکار پارٹی کے سرپرست راجیش رنجن عرف پپو یادو نے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے . مسٹر یادو نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ملک کے لئے شہید ہونے والے جوانوں کے تئیں ان کی بھی ذمہ داری ہے . اسی لیے وہ اور سپول سے ممبر پارلیمنٹ ان کی بیوی رنجیت رنجن نے حملے میں شہید تمام جوانوں کی بیٹیوں کی شادی کے موقع پر پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسٹر یادو نے کہا کہ شہیدوں کے خاندانوں اور ان کے لواحقین کے سلسلے میں تفصیلی معلومات جمع کی جا رہی ہے . اس کے بعد شہید جوانوں کے رشتہ داروں سے رابطہ کیا جائے گا اور اس فیصلے کی معلومات دی جائے گی۔ اڑي میں شہید ہونے والے جوانوں کے تئیں حقیقی خراج عقیدت ان کے رشتہ داروں اور لواحقین کی مدد ہی ہو سکتی ہے اور یہی ان کی کوشش بھی ہے ۔