چرخی دادری بنا ہریانہ کا 22 واں ضلع

بھیوانی 19 ستمبر (ایجنسی): چرخی دادری کو ضلع بنائے کی طویل عرصہ سے جاری مانگ کو وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے منظور کرتے ہوئے چرخی دادری کو ریاست کا 22 واں ضلع قرار دیا ہے۔ دادری میں منعقد ایک ریلی میں اس کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس علاقے کے لوگوں کی یہ پرانی مانگ تھی۔ جسے پورا کرتے ہوئے اب بھیوانی ضلع کو دو حصوں میں بانٹ کر چرخی دادری کو نیا ضلع بنایا گیا ہے۔ اس طرح اب ریاست میں 22 ضلع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی افسران سے بات چیت کے بعد نئے ضلع کاخاکہ تیار کرلیا جائے گا۔