چکن گونیا سے بچاؤ اور علاج کیلئے حکومت مستعد : کھٹر

روہتک 18 ستمبر (ایجنسی): وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ چکن گونیا اور ملیریا کیلئے حکومت پوری طرح سے مستعد ہے۔ اس سے نپٹنے کیلئے تمام پختہ انتظامات کئے جاچکے ہیں۔ وزیر صحت خود بھی معاملے پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ چنڈی گڑھ ایئر پورٹ کو حکومت پنجاب کے ذریعہ موہالی ایئر پورٹ کہے جانے پر اعتراض جتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ کا نام چنڈی گڑھ ہی رہے گا۔ وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر آج وزیر برائے امداد باہمی منیش گروور کے گھر پر روہتک پہنچے تھے۔ اس موقع سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر برائے امداد باہمی منیش گروور کی ماں کے انتقال پر انہیں تسلی دینے آئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت تمام بیماریوں کو لے کر مستعد ہے۔ ساتھ ہی چکن گونیا اور ملیریا سے بچاؤ اور اس کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔