کرینہ کپور خان نے خود کو سیلفی کوئین قرار دیا

ممبئی،۲۹،ستمبر(پی ایس آئی) بالی ووڈ میں بیبو کی عرفیت سے معروف اداکارہ کرینہ کپور نے خود کو سیلفی کوئین قراردے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں اپنی سیلفیز لینا بہت پسند ہے، انہوں نے خود کو ایک سیلفی کوئین قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر5 سے 10 منٹ کے بعد اپنی بے تحاشا تصویریں لیتی رہتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے لیے کچھ خاص نہیں سوچا تھا لیکن وہ ہمیشہ اپنے دل کی سنتی تھیں تاہم وہ بچپن سے ہی ایک بڑی اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔اس خبر کو بھی پڑھیں: سیف اور کرینہ نے اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کا نام بھی رکھ لیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مداحوں کی جانب سے ان کی جوتعریف کی جاتی ہے وہ جھوٹی نہیں ہوتی جب کہ وہ ایسی اداکارہ ہیں جو کہ جھوٹی تعریف کی مستحق بھی نہیں ہیں۔