ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے دی انتظامیہ کو چست درست کرنے کی ہدایت

چنڈی گڑھ 21 ستمبر (ایجنسی): وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ریاست میں انتظامی حالات کو بہتر بنانے کیلئے ہر ڈی سی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں محکمہ محصولات سے متعلق زیر التوا چک بندی ،جمع بندی ، ای رجسٹری اور ای اسٹامپنگ کے ساتھ ساتھ لاوارث جانوروں کیلئے پنچایت کی زمین کی نشاندہی کریں۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بارش کے پانی کو نکالنے کیلئے گرام سکریٹریٹ میں ، سرپنچ، گرام سکریٹری اور پٹواری کا لگاتار آفس میں موجود رہنا اور ان میں مشترکہ سروس سنٹر کو چلانا یقینی ہو۔ وزیراعلیٰ چنڈی گڑھ میں ہریانہ سول سکریٹری کے چیمبر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ڈی سی سے بات چیت کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی ہریانہ حوصلہ افزائی پالیسی کے تحت متعلقہ ڈی سی کی صدارت میں زمین کے استعمال کیلئے نوآبجیکشن سرٹی فیکٹ جاری کرنے کاکام ریگولر طریقے سے انجام دیں۔